ایشیاء کپ ٹیم کی ناقص کاکردگی ، شہریار خان نے رپورٹ طلب کرلی ، محمد نواز ، افتخار احمد اور عماد وسیم کو کھیلنے کے مواقع نہ دیئے جانے پر برہم

جمعہ 4 مارچ 2016 08:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 4مارچ۔2016ء) ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی میں قومی ٹیم کی ناقص کاکردگی نے کرکٹ بورڈ کے اعلی حکام کی نیندیں اڑا دی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ٹیم کی شکست پر شدیدبرہم چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے ٹیم انتظامیہ اور ٹور سلیکشن کمیٹی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام ایونٹ میں محمد نواز ، افتخار احمد اور عماد وسیم کو کھیلنے کے مواقع نہ دیئے جانے پر برہم ہے جب کہ اس کے ساتھ ساتھ ہیڈ کوچ وقار یونس اور کپتان شاہد آفریدی کے مابین ان بن کی خبروں نے بھی پی سی بی کی تشویش بڑھا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :