رائے ونڈ ٹاؤن آفیسر ریگولیشن کا بیرون تبلیغی مرکز بازار اور گوشت مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

جمعہ 4 مارچ 2016 09:06

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 4مارچ۔2016ء) اسسٹنٹ کمشنر ،ایڈمنسٹریٹر علامہ اقبال ٹاؤن علی شہزاد کی ہدائت پر ٹاؤن آفیسر ریگولیشن عامر اشفاق نے بیرون تبلیغی مرکز بازاربازار اور گوشت مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا ،ریلوے روڈ پرغیر قانونی یل پی جی گیس اسٹیشن کے خلاف کارروائی کی اور کوٹ خزان سنگھ میں نادرا کیاسک سنٹر کی زیر تعمیرعمارت کو نقشہ پاس نہ ہونے پر سربمہر کردیا۔

(جاری ہے)

اے ٹی او آر واحد عباس کاظمی ،چیف آفیسر رائے ونڈ چودھری ریاض احمد گجر،چیئرمین انٹرنیشنل امن کونسل لاہور ڈویژن اشعر نیازی ہمراہ تھے ،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ٹی او آر اقبال ٹاؤن عامر اشفاق نے کہا کہ بیرون تبلیغی مرکز میں تجاوزات میں ختم کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ ہاؤس کی طرف سے بھی ہدائت کی گئی ہے ،آپریشن کے بعد تجاوزات کی مد میں ضبط کئی ٹرک سامان لاہور دفتر پہنچادیا گیا۔

متعلقہ عنوان :