تحریک انصاف نے میڈیامیں تشہیرموٴثربنانے کیلئے اشتہاری فرم کی خدمات حاصل کرلیں

جمعہ 4 مارچ 2016 09:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 4مارچ۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف نے میڈیامیں اپنی تشہیرکوموٴثربنانے کے لئے اشتہاری فرم کی خدمات حاصل کرلیں،اس سلسلے میں معروف ایڈورٹائزنگ ایجنسی ایم کام کے ایگزیکٹوڈائریکٹراسلام آبادمنیررندنے بنی گالہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی ،عمران خان نے کہاکہ تحریک انصاف پارٹی الیکشن کرانے والی واحدجماعت ہے ،ہم چاہتے ہیں کہ پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیامیں پی ٹی آئی کے اس مثبت امیج کواجاگرکیاجائے ،منیررندنے اس سلسلے میں چیئرمین تحریک انصاف کومتعددتجاویزبھی پیش کیں

متعلقہ عنوان :