فیصل آباد، نو جوان لڑکوں اور لڑکیوں کو جگہ کی سہولت فراہم کر نیوالا سہولت کار گرفتار مقدمہ درج

جمعہ 4 مارچ 2016 09:03

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 4مارچ۔2016ء)پولیس نے نو جوانوں لڑکے اور لڑکیوں کو جگہ کی سہولت فراہم کر نیوالا سہولت کار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا خبر رساں ادارے کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ چک نمبر266ر ب میں اے ایس آئی اشرف نے دوران گشت مخبر کی اطلاع پر ریڈنگ ٹیم کے ہمراہ ریڈ کیا اور ملز م امجد ندیم کو موقع پر گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

، ملزم امجد ندیم نے 266ر ب میں مکان کرائے پر لے رکھا تھا اور نو جوان جوڑوں کو عیاشی کے لئے سہولت اور جگہ فراہم کرتا تھا گزشتہ روز اس نے مدثر اور صائمہ بی بی کو جگہ فراہم کی تو محلہ داروں نے پولیس کو اطلاع کر دی ، جس پر مدثر اور صائمہ بی بی فرار ہو گئے، جبکہ امجد ندیم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا

متعلقہ عنوان :