کراچی: ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی شرمناک شکست پر خواتین ٹیچرز کا انوکھا احتجاج ،بیٹ وال پر کھلاڑیوں کی تصاویر چسپاں کرکے میک اپ کردیا ، بندیا، جھومر ،کانوں میں جھمکے پہنا دیئے

جمعہ 4 مارچ 2016 09:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 4مارچ۔2016ء) کراچی کے علاقے کریم آباد کی خواتین ٹیچرز کا قومی کرکٹ ٹیم کی ایشیا کپ میں خراب کارکردگی پر انوکھا احتجاج ، مظاہرین نے بیٹ وال پر کھلاڑیوں کی تصاویر چسپاں کرکے میک اپ کرکے بندیا، جھومر اور کانوں میں جھمکے پہنا دیئے اور کھلاڑیوں کو واپس گھر بلانے کامطالبہ کردیا ۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے کریم آباد کے سکول میں خواتین ٹیچرز اور طلباء کا ایشیا کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پر انوکھا احتجاج ریکارڈ ہوا ہے احتجاج کرنے والی سکول ٹیچرز کے بیٹ وال قائم کی جس پر کھلاڑیوں کی تصاویر چسپاں کی گئی خواتین نے کھلاڑیوں کی تصاویر پر میک اپ کرکے دل کی بھڑاس نکالی خواتین کے قومی کھلاڑیوں کی تصاویر پر میک اپ کے ساتھ بندیا، جھومر سجایا اور کانوں میں جھمکے بھی پہنائے احتجاج کرنے والی خواتین ٹیچرز کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی سے ہمارا سر شرم سے جھک گیا ہے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو گھر بیٹھ جانا چاہیے کیونکہ کھیل تو سکتے نہیں ملک کی بدنامی کرانے سے بہتر ہے گھر بیٹھ جائیں

متعلقہ عنوان :