لاہور ، میٹرک کے پہلے پرچے کے امیدواروں نے نقل کے ریکارڈ ٹوڑ دیئے

جمعہ 4 مارچ 2016 09:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 4مارچ۔2016ء)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیراہتمام ہونے والے میٹرک کے پہلے پرچے کے امیدواروں نے نقل کے ریکارڈ ٹوڑ دیئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز میٹرک انگریزی اے کا پرچہ تھا تاہم امیدواروں کو اس وقت مشکل کا سامنا کرنا پڑا جب امتحان سے دو روز قبل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے دسویں کا امتحان دینے والے ان امیدواروں کے گھروں پر نوٹسز بھجوا دیئے جو نویں جماعت کا بورڈ کا امتحان پاس کرچکے تھے۔

نوٹسز میں آگاہ کیا گیا تھا کہ وہ بورڈ کی نئی پالیسی کے تحت نویں اور دسویں جماعت کا اکٹھا امتحان دیں گے بعض امتحانی مراکز پر کروائی جانے والی نقل کے ذمہ دار امتحانی مراکز کے نگران عملہ کو ٹھہرایا جارہا ہے جنہوں نے ہاتھ پیسے لے کر سفارشات کی بنیاد پر نقل کروائی اور یہ نقل ان امتحانی مراکز پر کروائی گئی جہاں امیدواروں کی عمارت کے چھوٹے چھوٹے کمروں میں بیٹھایا گیا ان کمر وں میں صرف 10امیدواروں کے بیٹھنے کی گنجاش تھی۔

متعلقہ عنوان :