وزیر خزانہ تب مسکراتے ہیں جب قرضہ مل جائے: اعتزاز احسن کے طنز پر ڈار مسکراتے رہے

جمعہ 4 مارچ 2016 09:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 4مارچ۔2016ء ) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے پالیسی بیان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کے چہرے پر مسکراہٹ نہیں، مسکراہٹ اس وقت ہوتی ہے جب انھیں قرضہ مل جائے۔

(جاری ہے)

ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ اسحاق ڈار سے پہلے بھی متعدد بار تفصیلات سنی ہیں لیکن ”خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا“ جس پر اسحاق ڈار بھی مسکرائے۔ اسحاق ڈار نے قرضوں کی تفصیلات پیش کیں تو بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ آج مبارک دن ہے کیونکہ آج پاکستان کے تمام قرضے ادا ہوگئے جس پر اسحاق ڈار اور چیئرمین رضا ربانی مسکرائے۔

متعلقہ عنوان :