پنجاب حکومت نے بیرونی بینکوں سے 52 ارب 28 کروڑ قرضے حاصل کئے ،میٹروبس ،اورنج لائن ،لیپ ٹاپ سکیم،دانش سکول سمیت دیگر منصوبوں کی تکمیل کیلئے قرضے لئے گئے،قرضے بھاری سودی کی مد میں حاصل کئے گئے جن کی ایک قسط بھی ادا نہیں کی گئی،قرضوں کی ضمانت وفاقی حکومت نے دی ہے،دستاویزات میں انکشاف
جمعہ 4 مارچ 2016 09:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 4مارچ۔2016ء) پنجاب حکومت نے میٹرو بس منصوبے اورنج لائن منصوبہ ، لیپ ٹاپ سکیم ، دانش سکول منصوبوں کی تکمیل کے لئے غیر ملکی بینکوں سے اربوں کے قرضے وصول کئے ہیں ۔ ملکی کمرشل بینکوں میں اربوں روپے زائد ادا کرنے کا نیا سکینڈل بھی سامنے آگیا ہے ۔ حکومت پنجاب نے صوبے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے بیرونی ممالک سے 52 ارب 28کروڑ روپے کے قرضے ایک سال میں حاصل کئے ہیں جن کی ضمانت وفاقی حکومت نے دی ہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے یہ قرضے بھاری سود پر حاصل کئے ہیں جن کی ابھی تک کوئی ایک قسط بھی ادا نہیں کی گئی ۔ ڈیلی ٹائمز کو ملنے والی سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے غیر ملکی بینکوں سے 52 ارب 28کروڑ سے زائد قرضے حاصل کئے ہیں اور جن کو ہائی رسک کیٹگری میں شامل کیا جاسکتا ہے ۔(جاری ہے)
آڈٹ حکام نے بھی غیر ملکی بینکوں سے بھاری قرضے لینے کی وجہ صوبے میں مالیاتی نظم وضبط کی خرابی ہے اور اگر صوبائی حکومت نے قرضے لینے کی عادت نہ بدلی تو صوبے کے مالیاتی مسائل مزید بڑھ جائینگے ۔
سرکاری دستاویزات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ صوبائی حکومت نے ملکی کمرشل بینکوں کو قرضو ں کی ادائیگی کرتے ہوئے انیس ارب 73 کروڑ زائد ادا کئے ہیں صوبے میں عدم مالی نظم وضبط نہ ہونے کے باعث ہر سال ملکی قرضو ں کا بوجھ صوبے پر بڑھتا جارہا ہے رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومتوں نے مالی ڈسپلن قائم نہ کیا تو مالیاتی حالات کنٹرول سے باہر ہوجائینگے ۔ دستاویزات کے مطابق صوبائی حکومت نے کمرشل بینکوں سے بھی اربوں روپے کے قرضے حاصل کررکھے ہیں اور صوبائی حکومت نے کمرشل بینکوں پر اس حد تک مہربان ہے کہ اس نے اصل قرضوں سے نو ارب 73 کروڑ زائد ادا کیا اور جب آڈٹ حکام نے زائد ادائیگی کی نشاندہی کی لیکن حکومت نے بینکوں سے واپسی کا مطالبہ ہی نہیں کیا ڈیلی ٹائمز نے اس حوالے سے وزارت خزانہ پنجاب سے بار بار رابطہ کیا لیکن انہوں نے جواب دینے سے انکار کردیا ۔ دستاویزات کے مطابق پنجاب حکومت نے کیش بیلنس شیٹ میں 12ارب 96 کروڑ کا فرق سامنے آیا ہے آڈٹ حکام نے اس فرق کو صوبے کی مالیاتی ڈسپلن نہ ہونے کے مترادف قرار دیا ہے ۔دستاویزات کے مطابق وزارت خزانہ کے افسران نے سول چیکس کی سکروٹنی کئے بغیر 44کروڑ روپے جاری کردیئے ہیں اب اس بھاری رقم کے اخراجات کا ریکارڈ بھی وزارت کے پاس نہیں ہے ۔ ریکارڈ کے مطابق وزارت خزانہ پنجاب نے بجٹ میں مختص کئے گئے فنڈز سے زائد 17ارب 15 کروڑ روپے جاری کئے ہیں جن کی قواعد اجازت بھی نہیں دیتا حکام سپیشل کمشنری الاؤنس کی مد میں 17.96ملین روپے زائد جاری کئے ہیں دور دراز ایریا میں سروس کرنے والے افسران نے سپیشل الاؤنس کے نام پر 43لاکھ روپے زائد خزانہ سے وصول کئے ہیں سیکرٹریٹ الاؤنس کے نام پر افسران 17.81 ملین روپے ہضم کرگئے ہیں یوٹیلٹی الاؤنس گیس کی مد میں 7.6 ملین روپے زائد وصول کئے گئے ہیں رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت نے غیر قانونی گرانٹ کے نام پر 2.23 ارب زائد افسران کھا گئے ہیں انصاف کے نام پر 85 ملین کی سپلمنٹری گرانٹ جاری ہوئی ہے فشریز کو 48ملین کو آپریٹو ادارہ کو 13ملین آبپاشی محکمہ نے ایک ارب تیس کروڑ کی سپلمنٹری گرانٹ وصول کی ہے جبکہ صوبائی حکومت میونسپلٹی اداروں کو چار ارب اٹھائیس کروڑ جاری کئے ہیں وزارت خزانہ کے حکام نے پے اینڈ پنشن الاؤنسز کے نام پر 35کروڑ زائد جاری کئے تھے جن کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے دستاویزات میں چیک کی تصدیق کئے بغیر محکمہ فاریسٹ کے حکام کو ایک ارب سے زائد کی رقوم جاری کی گئی ہیںمزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعہ 4 مارچ 2016 کی مزید خبریں
-
اچھی کارکردگی کیلئے ہر طرح کی کوشش کی ،پاکستان کے ٹاپ کھلاڑیوں کو مواقع دیئے لیکن قسمت نے ہمار ا ساتھ نہ دیا، شاہد آفریدی
-
بنگلہ دیش نے آئی سی سی کو غلط ثابت کردیا، وارم اپ میچ منسوخ،بنگلہ دیش کا 5 مارچ کو دھرم شالا میں ہانگ کانگ کیساتھ وارم اپ میچ شیڈول کر دیا
-
ایشیاء کپ ٹیم کی ناقص کاکردگی ، شہریار خان نے رپورٹ طلب کرلی ، محمد نواز ، افتخار احمد اور عماد وسیم کو کھیلنے کے مواقع نہ دیئے جانے پر برہم
-
بنگلہ دیش کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست، آفریدی، عامر اور سمیع سمیت کئی کھلاڑی ” غائب“ ہو گئے ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیا ، ٹیم مینجمنٹ سخت پریشان
-
پی سی بی نے پاسپورٹ مانگا ہے:احمد شہزاد کی تصدیق،کسی کو ایک دو بری پرفارمنس کے بعد برا کہنا درست نہیں، درخواست ہے ورلڈ کپ سے قبل ٹیم اور مینجمنٹ کو سپورٹ کیا جائے ، پریس کانفرنس
-
پاکستان کو 2016کی سب سے بڑی خوشخبر ی مل گئی، ،بدین میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت ہو گیا
-
پنجاب حکومت نے بیرونی بینکوں سے 52 ارب 28 کروڑ قرضے حاصل کئے ،میٹروبس ،اورنج لائن ،لیپ ٹاپ سکیم،دانش سکول سمیت دیگر منصوبوں کی تکمیل کیلئے قرضے لئے گئے،قرضے بھاری سودی کی مد میں حاصل کئے گئے جن کی ... مزید
-
سکیورٹی خدشات ، لاہور میں میٹرو بس سروس تاحکم ثانی بند،فیصلہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا ، تمام بسیں گجومتہ میٹروبس ڈپو منتقل
-
وزیر خزانہ تب مسکراتے ہیں جب قرضہ مل جائے: اعتزاز احسن کے طنز پر ڈار مسکراتے رہے
-
نیب پوائنٹ اسکورنگ کرنے کے بجائے اپنا کام کرے، رانا مشہود،پہلے نیب نے مجھے سرپرائزدیاتھا اب میں نیب کو سرپرائزدوں گا،میڈیا سے گفتگو
-
لاہور ، میٹرک کے پہلے پرچے کے امیدواروں نے نقل کے ریکارڈ ٹوڑ دیئے
-
کراچی: ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی شرمناک شکست پر خواتین ٹیچرز کا انوکھا احتجاج ،بیٹ وال پر کھلاڑیوں کی تصاویر چسپاں کرکے میک اپ کردیا ، بندیا، جھومر ،کانوں میں جھمکے پہنا دیئے
-
کرکٹ ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی، پیپلز پارٹی نے اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا
-
فیصل آباد، نو جوان لڑکوں اور لڑکیوں کو جگہ کی سہولت فراہم کر نیوالا سہولت کار گرفتار مقدمہ درج
-
مصطفی کمال نے نئی پارٹی کے قیام کا اعلان کردیا،27 دسمبر 1971 کو کراچی میں پیدا ہونے والے سید مصطفیٰ کمال نے برطانوی یونیورسٹی سے مارکیٹنگ میں ایم بی اے کیا،2003 میں سندھ کے وزیر برائے آئی ٹی بننے سے پہلے ... مزید
-
تحریک انصاف نے میڈیامیں تشہیرموٴثربنانے کیلئے اشتہاری فرم کی خدمات حاصل کرلیں
-
قائد کی عزت بچانے کے لیے ٹیلی فون تار کھینچ کر لائن کاٹ دی جاتی
-
رائے ونڈ ٹاؤن آفیسر ریگولیشن کا بیرون تبلیغی مرکز بازار اور گوشت مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن
-
لاہور ،ضلعی انتظامیہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں نما یاں کمی کا نیا نوٹیفیکیشن جا ری کر دیا
-
ڈونلڈٹرمپ کی ریلی کے دوران احتجاج پر سیاہ فام خاتون کو باہر نکال دیا گیا
-
نیویارک میں ٹرین پٹری سے اتر گئی،عمارتوں کوخالی کرالیا گیا ،مال گاڑی کے 16ڈبے پٹری سے اتر ے، دو ٹینکرز سے ایتھنول لیک ہوا،50گھروں کو خالی کرا لیا گیا
-
شام میں عبوری جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کی جائیں گی،امریکی وزیرخارجہ، امریکہ اور روس ملکر داعش اور القاعدہ کیخلاف کارروائیاں کر نے کیلئے طریقہ کار مرتب کررہے ہیں
-
دمشق ،نامعلوم افراد کے حملے میں شامی انقلابی فرنٹ کے چار لیڈر ہلاک
-
خلیجی فیصلے کے باوجود حزب اللہ سے مذاکرات جاری رکھیں گے،سعد حریری،ملک کو فتنہ فساد سے بچانے کیلئے حزب اللہ سے بات کررہا ہوں ، وہ شام اور یمن میں دہشت گردی میں ملوث ہے،سابق لبنانی وزیراعظم
-
ایپل اور اینڈروئڈ ایپس صارفین کی جاسوسی کرتی ہیں ۔ماہرین،نئی بحث نے صارفین کی پریشانی بڑھا دی
-
یہودی فوجیوں نے چاقو حملے کے الزام میں دو فلسطینی بچے شہید کردیئے، دونوں لڑکوں نے چاقو کی مدد سے فوجیو ں پر حملہ کیا،جوابی کارروائی میں مارا گیا ،اسرائیلی فوج
-
بھارت داعش کو اسلحہ فراہم کرنے والا دوسرا بڑا ملک،داعش کی جانب سے کارروائیوں میں استعمال ہونے والے ڈیٹونیٹرز ، سیفٹی فیوز اور دیگر تباہ کن ہتھیار بھارت کے تیار کردہ ہیں :امریکی اخبار
-
امریکی سائنسدانوں کا انسانی دماغ میں علم کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا دعویٰ
-
”سعودی خواتین خاوند کی اجازت کے بغیر آپریشن کراسکتی ہیں“سعودی شوریٰ کونسل
-
حکومت بھٹکے ہوئے لوگوں کو قومی دھارے میں شامل کرنیکی پالیسی بنائے،مصطفی کمال، نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان،قانون نافذ کرنے والے ادارے خدارا اردو بولنے والوں کو بھی اتنا ہی محب وطن سمجھیں جتنا ... مزید
-
مسئلے کا حل ایکس وائی زیڈ نہیں صرف الطاف حسین ہیں، مصنوعی قیادت لانے اور ایم کیو ایم کو تقسیم کرنے کی سازش سے ملک کا فائدہ نہیں،ہر آزمائش کے بعد مزید مضبوط ہونگے،مہاجروں کو تقسیم اورگمراہ کرنے کی ... مزید
-
پٹھان کوٹ حملہ ، اضافی شواہد پر بھارتی جواب کا انتظار ہے ،پاکستان،پاک امریکہ سٹرٹیجک مذاکرات کا آئندہ دور 2017 ء میں ہوگا ،داعش دہشتگرد گروپ ہے کوئی بھی ملک اسے ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ ہتھیار فراہم ... مزید
-
الیکشن کمیشن نے بے ضابطگیوں میں ملوث لوگوں کو معاف کرکے قانون توڑا،عمران خان،الیکشن کمیشن کو مجرم کو معاف کرنے کا کوئی حق نہیں ، خواجہ آصف کے حلقے میں سپریم کورٹ نے دوبارہ گنتی کا حکم دیا، ریٹرننگ ... مزید
-
اسلامی نظریاتی کونسل نے پنجاب اسمبلی کا تحفظ نسواں،خیبر پختونخوا کا خواتین پر تشدد بل مسترد کر دیئے،دونوں بل رشتوں کو ختم کرنے، خواتین کو گھروں سے نکالنے اور اپنے مقصد کیلئے استعمال کرنے کی غرض ... مزید
-
وزیر اعظم سے پاک فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات،پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مسلح افواج کی صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے پرعزم ہیں، نواز شریف
-
سرتاج عزیز کی امریکی قومی سلامتی کے مشیر کی ملاقات ،علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
-
ملا فضل اللہ جہاں چھپاہے وہاں افغان حکومت کی رسائی نہیں،افغان سفیر،افغان سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال کرنیکی اجازت نہیں دیں گے،دونوں ممالک کے درمیان درپیش چیلنجزمل کرہی حل کئے جاسکتے ہیں، ... مزید
-
بھارتی سفیر کی عمران خان سے ملاقات،پاک بھارت کرکٹ ، مسئلہ کشمیر سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں 8سابق بھا رتی فوجی افسر گرفتار ،فوجی افسران سے ملازمت، اسکالرشپ اور مالی ادائیگیوں کے بہانے پاکستانی انٹیلی جنس اہلکاروں نے فرضی ناموں سے رابطہ کیا،بھارتی وزیر ... مزید
-
سرفراز مرچنٹ کا منی لانڈرنگ کرنیوالی طاقتور ترین شخصیات کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ،بوگس طریقے سے بینک اکاؤنٹس کھول کر کالے دھن کو سفید دھن میں تبدیل کرنے سے متعلق سرفراز مرچنٹ اہم شواہد قوم کے سامنے ... مزید
-
وفاقی وزارت داخلہ کا مصطفی ٰ کمال کی پریس کانفرنس کا نوٹس، عمران فاروق قتل کیس میں تفتیش کرنے والے اداروں کو مزید ثبوت اکٹھے کرنے کا ٹاسک دے دیا
-
ابھی بہت سے انکشافات باقی ہے،سید مصطفی کمال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.