پاکستان کو 2016کی سب سے بڑی خوشخبر ی مل گئی، ،بدین میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت ہو گیا

جمعہ 4 مارچ 2016 09:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 4مارچ۔2016ء )پاکستان کو 2016کی سب سے بڑی خوشخبر ی مل گئی سندھ کے ضلع بدین میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت ہو گیا ہے ، نجی کمپنی پٹرولیم ایکسپلوریشن نے دعویٰ کیا ہے کہ سند ھ کے ضلع بدین میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہو گئے ہیں جس سے ملک میں گیس کی ضروریات پوری ہونے میں مدد ملے گی ، اس نئے زخیرے سے 25ایم ایم ایس سی ایف ڈی روزانہ کی بنیاد پر پیدا ہو گی جبک 26بیرل ہر روز تیل بھی نکالا جائے گا دوسری جانب ان ذخائر کو مین گیس پائپ لائن سے منسلک کرنے کا کام جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :