امریکی سائنسدانوں کا انسانی دماغ میں علم کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا دعویٰ

جمعہ 4 مارچ 2016 09:14

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 4مارچ۔2016ء)امریکی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ مستقبل قریب میں انسانی دماغ میں کسی بھی چیز کے علم کو کمپیوٹر کی طرح ڈاوٴن لوڈ کیا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

ہالی وڈ فلم دی میٹرکس میں ہیرو نیو کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سیکنڈز میں مارشل آرٹس کا ماہر بنایا گیا ، امریکی سائنسدانوں نے حقیقی زندگی میں ایسی ہی ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا دعویٰ کیا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ نیا اسمولیٹر اطلاعات کو براہ راست کسی شخص کے دماغ میں فیڈ کرنیاور اسے کم سے کم وقت میں نئی صلاحیتیں سیکھانے کا کام کر سکتا ہے۔ نیا سافٹ وئیر دی میٹرکس اسٹائل میں کسی بھی چیز کو فوری سیکھانے کا کام کر سکے گا۔