ایپل اور اینڈروئڈ ایپس صارفین کی جاسوسی کرتی ہیں ۔ماہرین،نئی بحث نے صارفین کی پریشانی بڑھا دی

جمعہ 4 مارچ 2016 09:10

نیویارک( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 4مارچ۔2016ء )کیا ایپل اور اینڈروئڈ ایپس صارفین کی جاسوسی کرتی ہیں،صارفین جو بات کر رہے ہوں کیاان کاآئی فون وہ تمام باتیں سنتا ہے۔نئی بحث نے صارفین کی پریشانی بڑھا دی۔

(جاری ہے)

آئی فون استعمال کرنے والے صارفین ہوشیارہوجائیں ،اب ان کیہاتھ میں موجود فون ان کیلئے خطرہ ثابت ہوسکتا ہے ،آئی فون میں موجود ایپلی کیشنز صارفین کو باتوں کو سن رہی ہوتی ہیں۔ماہرین کے مطابق ایسا ممکن ہے۔کئی افراد کے ساتھ ایسے واقعات پیش آئے۔ تاہم عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے اس خیال کو مسترد کردیا ہے کہ وہ صارفین کی مرضی کے بغیر تیسرے فریق کو مواد مہیا نہیں کرتے۔