شام میں عبوری جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کی جائیں گی،امریکی وزیرخارجہ، امریکہ اور روس ملکر داعش اور القاعدہ کیخلاف کارروائیاں کر نے کیلئے طریقہ کار مرتب کررہے ہیں

جمعہ 4 مارچ 2016 09:09

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 4مارچ۔2016ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ شام میں عبوری جنگ بندی کی تمام مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکہ اور روس مل کر ایسا طریقہ کار مرتب کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں جس کے تحت داعش اور القاعدہ کیخلاف کی جانیوالی تمام کارروائیوں کو یقینی بنایا جا سکے۔ کیری نے مزید کہا کہ روسی وزیر خارجہ لاروف اور انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ دونوں جانب سے سامنے آنیوالی خلاف ورزی کی اطلاعات کے بارے میں دنیا کے سامنے بحث نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے فرانس کی جانب سے شامی اور روسی جنگی طیاروں کے باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں فضائی حملوں کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا۔