ڈونلڈٹرمپ کی ریلی کے دوران احتجاج پر سیاہ فام خاتون کو باہر نکال دیا گیا

جمعہ 4 مارچ 2016 09:09

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 4مارچ۔2016ء)امریکا میں صدارتی امیدوار کے ری پبلکن خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کے دوران احتجاج پر سیاہ فام خاتون کوباہر نکال دیا گیا۔

(جاری ہے)

ریاست کینٹکی کے شہر لوئیزویلی میں ڈونلڈ ٹرمپ ریلی سے خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران بعض مظاہرین کی جانب سے احتجاج کیا گیا، جس کے باعث ڈونلڈ ٹرمپ کو کئی بار اپنی تقریر روکنا پڑی۔شور شرابے کے باعث تقریب بد مزگی کا شکار ہوئی تو ٹرمپ نے خاتون کو باہر نکالنے کا حکم دیا۔ اس دوران مظاہرین اور ریلی کے شرکاء آپس میں گھتم گھتا ہو گئے۔ فوجی وردی میں ملبوس ایک اہلکار اور ریلی کے شرکاء نے دھکے دے کر احتجاج کرنے والی ایک خاتون کو ریلی سے باہر نکال دیا۔

متعلقہ عنوان :