ابھی بہت سے انکشافات باقی ہے،سید مصطفی کمال

جمعہ 4 مارچ 2016 09:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 4مارچ۔2016ء)ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور سید مصطفی کمال کے درمیان الزامات کی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے۔فاروق ستار کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ابھی بہت سے انکشافات کرنا باقی ہیں۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے لوگ جتنا جھوٹ بولیں گے ہم اتنا ہی سچ بولیں گے۔بہت سارے ناموں میں نے ابھی پردہ نہیں اٹھایا وقت کے ساتھ ساتھ سب کو بے نقاب کروں گا۔انہوں نے کہا کہ فرعون بھی بہت بڑا بادشاہ تھا۔یزید کا لشکر بھی بہت بڑا تھا۔لیکن اللہ تعالیٰ نے انہیں فاتح نہیں کیا۔میں نے سچ بتا کراپنا کام کردیا ہے اور میری یہی کامیابی ہے

متعلقہ عنوان :