بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد بھی میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم پہنچ گئیں، تعصب کی بناء پر پاکستانی کھلاڑی کے آوٹ ہونے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتی رہیں

جمعرات 3 مارچ 2016 09:27

میر پور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3مارچ۔2016ء) پاک بنگلہ دیش میچ کو دیکھنے کیلئے بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد بھی سٹیڈیم میں موجود تھیں۔ تعصب کی وجہ سے حسینہ واجد کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کے آوٹ ہونے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتی رہیں۔

(جاری ہے)

جیسے ہی ان کی تصویر بڑی سکرین میں آتی تماشائی نعرے بلند کرنا شروع ہو جاتے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے جب گزشتہ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دی تھی تو سٹیدیم میں موجود ہزاروں تماشائیوں کے ساتھ ساتھ حسینہ واجد بھی رو پڑی تھیں۔واضح رہے کہ بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد ماضی میں پاکستان مخالف بیانات دیتی رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :