ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سوناسستاہو گیا،فی تولہ سونے کی قیمت میں150رو پے کی کمی ریکارڈ

جمعرات 3 مارچ 2016 09:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3مارچ۔2016ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سوناسستاہو گیا ۔بدھ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں9ڈا لرکی کمی سے فی اونس سو نے کی قیمت1231ڈالرہو گئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں150رو پے کی کمی وا قع ہو ئی جس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت48ہزار600روپے کم ہو کر48ہزار450روپے ہو گئی اسی طرح129روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت41ہزار528روپے پرآ گئی جبکہ ایک تولہ چاندی 655روپے پر برقرار رہی