ڈاوٴلینس نے انورٹر کی مدد سے کام کرنے والے انسپائر پلس انورٹر ایئر کنڈیشنرزمتعارف کرادیئے

جمعرات 3 مارچ 2016 09:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3مارچ۔2016ء) ڈاوٴلینس نے انورٹر کی مدد سے کام کرنے والے انسپائر پلس انورٹر ایئر کنڈیشنرزمتعارف کرائے ہیں جن کے استعمال سے سالانہ 26,000روپے تک بچائے جا سکتے ہیں اور اس طرح ان آلات کا استعمال نہایت باکفایت ہو جاتا ہے۔پاکستان میں موسم گرم شروع ہونے والا ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ اس سال ریفریجریٹز کی طلب میں ہمیشہ سے زیادہ اضافہ ہو جائے گا۔

پیش گوئی کے مطابق 2016 کا موسم سرما گزشتہ برسوں سے موسم گرما کے مقابلہ میں زیادہ گرم ہوگا۔انورٹرز کی مدد سے کام کرنے والی ڈاوٴلینس انسپائرپلس انورٹر سیریز کے باعث صارفین اب نہایت معمولی قیمت پر موسم گرما کا لطف اٹھا سکیں گے جو ان کے بجلی کے عمومی بل کے برابر ہے۔ بدھ کو مقامی ہوٹل میں تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاوٴلینس کے جنرل مینیجر مارکیٹنگ حسن جمیل نے کہا کہ ڈاوٴلینس پاکستانی ماحول کے لیے ایک باکفایت اور پر آسائش طرز زندگی فراہم کرنے پر یقین رکھتا ہے اور تحقیق وترقی کی ان جدید ترین سہولتوں کے ساتھ ہم اس قابل ہوئے ہیں کہ ہم ایسی پروڈکٹس تیار کریں جوہر پاکستانی کو کو آرام پہنچا سکیں۔

(جاری ہے)

بجلی کی قیمتوں میں روز افزوں اضافہ کو ذہن میں رکھتے ہوئے ڈاوٴلینس انسپائر انورٹر سیریز کی پروڈکٹس کے استعمال سے صارفین کے بجلی کے بلوں میں نمایاں کمی واقع ہو سکتی ہے ۔