دنیا میں اسلام کی موجودگی تک دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی ،بی جے پی کے رکن اسمبلی کی ہرزہ سرائی

جمعرات 3 مارچ 2016 10:15

بنگلور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3مارچ۔2016ء)بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے کرناٹک سے رکن اسمبلی انت کمار ہیگڈے نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ جب تک دنیا میں اسلام موجود ہے کوئی بھی دہشت گردی کو نہیں روک سکتا ،بھارتی حکمرانوں کے اسلام اور مسلمان مخالف بیانات کوئی نئی بات نہیں اس سے قبل انسانی وسائل اور ترقی کے وزیر مملکت رام شنکر کھیتریا نے بھی مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز بیان جاری کیا تھااس کی باز گشت سنائی ہی دے رہی تھی کہ کرناٹک سے رکن اسمبلی انت کمار نے بھی ایک پریس کانفرنس میں بول پڑے ،ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ امن برقرار رکھیں تو پھر اسلام کو اس دنیا سے نکالنا ہوگا اور ہمیں اسلام کو روکنا کو ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :