عراق میں فروری میں 670 افراد پر تشدد واقعات میں ہلاک ہوئے ، اقوام متحدہ

جمعرات 3 مارچ 2016 10:14

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3مارچ۔2016ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ عراق میں گزشتہ ماہ پرتشدد واقعات میں 670 افراد ہلاک اور ڈیڑھ ہزار ے زائد زخمی ہوئے ہیں غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کے لئے اقوام متحدہ کے معاون مشن کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف گزشتہ ماہ ملک میں پرتشدد واقعات میں 670 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 410 عام شہری شامل ہیں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر شہری ہلاکتیں دارالحکومت بغداد میں ہوئی ہیں ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں ان ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :