بھارت،سونے کے زیورات پر ایک فیصد ٹیکس کے خلاف جیولرز نے ملک گیر ہڑتال شروع کر دی

جمعرات 3 مارچ 2016 10:03

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3مارچ۔2016ء) بھارت میں ممبئی کے معروف زیوری بازار سمیت ملک بھر میں سناروں کی گلیاں سونی ہو گئی،سونے کے زیورات کی تجارت پر ایک فیصد ٹیکس عائد کئے جانے کے خلاف جیولرز نے تین روزہ ملک گیر ہڑتال شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی حکومت نے پیر کو سونے کے زیورات کی تجارت پر ایک فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد سونے کی درآمد کو کم کرنا ہے تاہم جیولرز نے ٹیکس فیصلہ واپس کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بدھ سے سونے کی ہر قسم کی تجارت معطل کرتے ہوئے تین روزہ( 72 گھنٹے)ملک گیر ہڑتال شروع کر دی ہے۔