سعودی عرب ایک تنظیم کے کئے کی سزا تمام لبنان کو نہ دے ، حزب اللہ

جمعرات 3 مارچ 2016 10:03

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3مارچ۔2016ء) لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے مطالبہ کیا ہے کہ سعودی عرب صرف شیعہ تنظیم کی پالیسیوں کے ساتھ عدم آمادگی کی سزا لبنان کو اجتماعی طور پر نہ دے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک خطاب میں حسن نصراللہ نے کہا کہ سعودی عرب کا صرف ایک مخصوص پارٹی کی خصوصی پوزیشن پر پورے لبنان پر پابندیاں عائد کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ۔ گزشتہ ہفتے ریاض نے لبنانی سیکورٹی فورسز کے لئے تین بلین ڈالر فنڈز روک دیئے تھے اور اپنے شہریوں کو بھی لبنان سے انخلاء کا حکم دیا تھا اس کی وجہ حزب اللہ کی پالیسیاں تھیں ۔

متعلقہ عنوان :