جنوبی کوریا نے میری ٹائم مشقیں شروع کر دیں

جمعرات 3 مارچ 2016 10:03

سیول (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3مارچ۔2016ء) جنوبی کوریا کی بحریہ نے تباہ کن ہتھیاروں کی جاسوسی اور قبضے کی میری ٹائم مشقیں کیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیئول کی بحریہ کی مشقوں میں بحری جہازوں اور فوجیوں نے حصہ لیا اور جیجو جزیرہ میں تباہ کن ہتھیاروں کی جاسوسی اور انہیں تحویل میں لینے کی مشقیں کیں حکام کا کہنا ہے کہ ان مشقوں کا مقصد شمالی کوریا کی اشتعال انگیزیوں کے خلاف ہر پیمانے پر تیاری کرنا ہے ۔