وزیرِداخلہ کا ایم کیو ایم رہنما سرفراز مرچنٹ کے نجی ٹی وی پر بیان کا نوٹس ، بیان کا قانونی وواقعاتی پہلوؤں کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی کے قیام کا فیصلہ

جمعرات 3 مارچ 2016 10:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3مارچ۔2016ء) وزیرِداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے گذشتہ روزایک نجی ٹیلی ویژن پروگرام میں ایم کیو ایم کے رہنما سرفراز مرچنٹ کی جانب سے دیے گئے بیان کا نوٹس لے لیا۔بیان کے مندرجات کے قانونی وواقعاتی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لئے وزارتِ داخلہ میں کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کرلیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ اس امر کا جائزہ لیا جائے کہ بیان کے مندرجات کی قانونی حیثیت کیا ہے اور کیا ان میں اتنا مواد ہے کہ معاملہ برطانوی حکومت کے ساتھ اٹھایا جائے اس بات کا بھی تعین کیا جائے کہ جن شواہد کی نشاندہی کی گئی ہے وہ پاکستان میں جاری منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں کس حد تک معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :