آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات،علاقائی سلامتی ، افغان مصالحتی عمل ، شوال آ پریشن ، بارڈر مینجمنٹ سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ،افغان حکومت دہشت گردوں کو روکنے کے لیے اقدامات کرے،آرمی چیف،آرمی چیف کی امریکی فوجی قیادت کی تبدیلی کی تقریب میں شرکت اور فوجی قیادت سے ملاقات

جمعرات 3 مارچ 2016 10:18

کابل ، راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3مارچ۔2016ء ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات ہوئی ہے ، علاقائی سلامتی ، افغان مصالحتی عمل ، شوال آ پریشن ، بارڈر مینجمنٹ سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے تاجکستان سے واپسی پر افغانستان کے دارلحکومت کابل میں مختصر قیام کیا ہے جہاں انکی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ہے جس میں خطے کی سکیورٹی ، دو طرفہ تعلقات ، مصالحتی عمل ، بارڈر مینجمنٹ ، انٹیلی جنس شیئرنگ کے امور سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان قیادت کو شوال آرپریشن میں ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا ، آرمی چیف نے افغان قیادت کو بتایا ہے کہ دہشت گرد آپریشن کی وجہ سے شوال سے فرار ہو کر افغانستان میں چھپ جاتے ہیں افغان حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دہشت گردوں کو اپنی سرزمین میں داخلے سے روکنے کے لیے اقدامات کرے ، دونوں ممالک کے درمیان اس سلسلے میں تعاون کے فروغ کی ضرورت ہے ترجمان کے مطابق افغان قیادت نے افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا ہے ، اور خطے میں امن کی بحالی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے ، ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے امریکی فوجی قیادت کی تبدیلی کی تقریب میں بھی شرکت کی جہاں انکی امریکی جنرل نکلسن جنرل آسٹن ، اور جنرل ڈینفورڈ سے مشتر کہ ملاقات ہوئی ہے ، جس میں میں دو طرفہ تعلقات ، خطے کی سلامتی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔