قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کی بنگلہ دیش کے خلاف آج کے اہم میچ کیلئے منصوبہ بندی

بدھ 2 مارچ 2016 08:30

لاہور/میرپو ر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2مارچ۔2016ء )پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین آج 2مارچ کو ہونے والے اہم میچ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ کے اراکین منگل کی شام کو منصوبہ بندی کرتے رہے ۔ہیڈ کوچ وقار یونس نے بلے بازوں اور باؤلروں کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا اور انہیں بتایا کہ بنگلہ دیش خلاف میچ میں ہارنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے ،اگر پاکستانی ٹیم میچ ہار گئی تو وہ فائنل سے باہر ہوجائے گی ۔

(جاری ہے)

بھارت کی ٹیم سری لنکا کی ٹیم کو ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کرچکی ہے اور اگر فائنل میں بھارت سے مقابلہ کرنا ہے تو پھر بنگلہ دیش اور سری لنکا کے خلاف ہونے والے دونوں میچز جیتنے ہوں گے ۔ ٹیم کے اراکین کو بتایا گیا کہ بنگلہ دیش کے مایہ ناز باؤلر مستفیض الرحمان کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے ان کی جگہ اوپنر تمیم اقبال کو کھیلا یا جائے گا جس کا فائدہ پاکستانی ٹیم کو ہوگا ۔بلے بازوں نے ٹیم مینجمنٹ کو یقین دلایا کہ وہ اپنی غلطیاں نہیں دہرائیں گے اور زیادہ سے زیادہ سکور کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :