کسی کا ذاتی ملازم نہیں ،قانون کا نوکر ہوں، اہم کیسز کی وجہ سے میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے، ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد حیات ، ڈاکٹر عاصم سے تعلق ہے نہ کسی کا بروکر رہا ہوں،ہماری تفتیش سے کوئی ناراض ہوتا ہے تو ہوجائے لیکن قانون سے ہٹ کر کچھ نہیں ہوگا، پریس کانفرنس

بدھ 2 مارچ 2016 08:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2مارچ۔2016ء) ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد حیات نے کہا ہے کہ وہ کسی کے ذاتی ملازم نہیں ہیں،قانون کے نوکر ہیں، اہم کیسز کی وجہ سے میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے،ہماری تفتیش سے کوئی ناراض ہوتا ہے تو ہوجائے لیکن قانون سے ہٹ کر کچھ نہیں ہوگا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد حیات نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا چند ہفتوں سے مجھ پر اور ایف آئی اے پر کیچڑ اچھالا جا رہا ہے۔

کسی کے ذاتی ملازم نہیں قانون کے نوکر ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا ڈاکٹر عاصم سے تعلق ہے نہ کسی کا بروکر رہا ہوں۔ میرا کسی قسم کا کوئی بھی بزنس نہیں ہے۔ میرے یا ایف آئی اے کے دیگر افسروں کے خلاف نیب یا کسی اور ادارے میں کارروائی نہیں چل رہی۔ اہم کیسوں کی وجہ سے میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

شاہد حیات نے کہا کچھ لوگ کہتے ہیں میرے خلاف ریفرنس فائل ہونا چاہئے۔

میرے خلاف نیب،ایف آئی اے اوروزارت داخلہ کی کوئی انکوائری نہیں چل رہی ہے۔شاہد حیات نے کہا ہے کہ میں نے گزشتہ تین برسوں میں کوئی غیرملکی دورہ نہیں کیا ہے اورنہ ہی میراکوئی ذاتی کاروبار ہے نہ شوگرمل ہے،انہوں نے کہا کہ کوئی بزنس مین غلط کام کرے گاتوقانون کے مطابق کارروائی ہوگی اورچاہے کچھ بھی ہوجائے ،قانون سے ہٹ کرکچھ نہیں کریں گے۔

اسٹاک اکسچینج کمیٹی اورچیئرمین سیکیورٹی ایکسچینج سے میٹنگ ہوئی ہے اورمیٹنگ سے دونوں مطمئن ہوکرگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی کے ذہن میں کوئی خام خیالی ہوتو نکال دے، ہم قانون کے نوکر ہیں کسی کے ذاتی ملازم نہیں۔ ان کا ادارہ جن مقدمات کی تفتیش کررہاہے انہیں آخر تک لے کر جائیں گے، ان مقدمات میں مزید گرفتاریاں بھی ہوں گی۔ ہماری تفتیش سے کوئی ناراض ہوتا ہے تو ہوجائے۔

متعلقہ عنوان :