لندن میں متحدہ کے قائدکے گھرسے اسلحہ کی ایک نہیں کئی فہرستیں برآمدہوئیں،سرفرازمرچنٹ،سندھ کی اعلیٰ عہدے پرفائزشخصیت جوایم کیوایم کے معاملات دیکھتے ہیں سے اسکاٹ لینڈیارڈکی دستاویزشیئرکی جوبعدمیں لیک ہوگئیں ،منی لانڈرنگ کے ملزم کی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 2 مارچ 2016 09:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2مارچ۔2016ء)منی لانڈرنگ کے ملزم سرفرازمرچنٹ نے کہاہے کہ لندن میں متحدہ کے قائدکے گھرسے اسلحہ کی ایک نہیں کئی فہرستیں برآمدہوئی ہیں ۔سندھ کی اعلیٰ عہدے پرفائزشخصیت جوایم کیوایم کے معاملات دیکھتے ہیں ،اسکاٹ لینڈیارڈکی دستاویزشیئرکی جوبعدمیں لیک ہوگئیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ متحدہ کے رہنمامحمدانورکے بہت قریب تھے اوربھارت سے متعلق کئی باتیں بھی سنتاتھا،2013ء کے الیکشن کے موقع پرمحمدانورسے الطاف حسین کی جانب سے رابطہ کیااورپارٹی کوفنڈزدینے کیلئے کہاتوانہوں نے 35ہزارپاوٴنڈعطیہ کئے ،ضرورت پڑنے پرمختلف اوقات میں ایم کیوایم کواڑھائی لاکھ پاوٴنڈدیئے ،محمدانورکوبھی پیسے دیئے واپسی کیلئے رابطہ کیاتوجواب ملاآئندہ پیسوں کے لئے رابطہ نہ کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اپنے پیسوں کی واپسی کیلئے قانونی راستہ اختایرکروں گا۔انہوں نے کہاکہ سندھ کی اعلیٰ عہدے پرفائزشخصیت سے اسکاٹ لینڈیارڈکی دستاویزات شیئرکی تھیں اس کے بعدیہ دستاویزلیک ہوگئیں ،مجھے اندازہ نہیں تھاکہ وہ لیک کرسکتے تھے مقاصدکیاتھے معلوم نہیں ،جس شخصیت نے دستاویزات شیئرکی وہ پہلے ایم کیوایم کے معاملات دیکھتے تھے ۔

ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ یہ جان کرحیرت ہوئی تھی کہ دبئی سے انڈین کمپنی ایم کیوایم کے کاوٴنٹ میں پیسے بھیج رہی تھی ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے قائدکے گھرسے اسلحہ کی ایک نہیں کئی فہرستیں برآمدہوئی ہیں ،سکاٹ لینڈیارڈنے یہ بات خودمجھے بتائی ،فہرست کے اوپرالطاف حسین کے گھرکاپتہ بھی دیا۔انہوں نے کہاکہ میراکسی سے تعلق نہیں اپنی جنگ لڑرہاہوں۔

متعلقہ عنوان :