جی ایف سی فین نے سری لنکا کو50ہزار ڈالرمالیت کا پہلا کنسائنمنٹ ایکسپورٹ کردیا

بدھ 2 مارچ 2016 09:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2مارچ۔2016ء)جنوری2016میں سری لنکا میں ہونے والی سنگل کنٹری نمائش کا فائدہ پاکستانی پنکھے تیار کرنے والی کمپنی جی ایف سی فین نے اٹھا لیا اور سری لنکا کو50ہزار ڈالرمالیت کا پہلا کنسائنمنٹ ایکسپورٹ کردیا۔سری لنکا میں ٹی ڈی اے پی کے زیراہتمام 15سے17جنوری 2016میں منعقد کی گئی 3روزہ سنگل کنٹری نمائش میں پاکستان سے دیگر مینوفیکچررز کے ہمراہ پنکھے بنانے والے پاکستان کے ایک معروف ادارے جی ایف سی فین نے بھی حصہ لیا تھا ۔

دنیا کے بیشتر ممالک میں جی ایف سی فین ایکسپورٹ کیا جاتا ہے اور سری لنکا میں بھی مذکورہ ادارے کوپذیرائی ملی اورانہیں اس نمائش کے ذریعہ 50ہزار ڈالر مالیت کے پنکھے20فٹ کنٹینر سری لنکا ایکسپورٹ کردیئے گئے۔ادھرٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق پاکستان کی مقامی کمپنی جی ایف سی فین سری لنکا کو 50 ہزار ڈالر مالیت کے پنکھے ایکسپورٹ کر رہی ہے ، اس حوالے سے 20 فٹ کے دو کنٹینرز سری لنکا روانہ کر دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹی ڈیپ کے مطابق سری لنکا میں منعقد ہوئی پاکستانی مصنوعات کی حالیہ نمائش کے دوران کمپنی یہ ایکسپورٹ آرڈر لینے میں کامیاب ہوئی۔حکام کا کہنا ہے کہ 2005 میں ہوئے آزادانہ تجارتی معاہدے کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت سست روی کا شکار ہے جس میں تیزی لانے کے لیے اس طرح کاوشیں اہم کردار ادا کریں گی۔

متعلقہ عنوان :