ذیلی کمیٹی دفتر امور خارجہ اجلاس:دفتر خارجہ پاک افغان تعلقات کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دے ،کمیٹی ارکان کا اتفاق

بدھ 2 مارچ 2016 09:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2مارچ۔2016ء) ذیلی کمیٹی دفتر امور خارجہ کا اجلاس آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پاکستان افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔ کمیٹی کے ممبران نے اس بات پر اتفاق کیا کہ فارن آفس آف دی ریکارڈ پاک افغان تعلقات کے حوالے سے ہمیں بریفنگ دے ۔ تاکہ پتہ چل سکے کہ فارن آفس کیا چاہتا ہے ۔

اور اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ خطے میں امن کے لئے افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے بغیر کبھی ممکن نہیں ہو سکتا ۔

(جاری ہے)

سب سے پہلے ہمیں یہ دیکھنا ہو گا کہ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کے حوالے کتنی لچک رکھتے ہیں اس کے بعد افغانستان کے ساتھ بارڈر، دہشت گردی اور مائیگریشن کے مسائل ترجیحی بنیاوں پر حل کرنا ہوں گے ۔ممبر قومی اسمبلی شیریں مزاری نے کہا کہ خطے میں امن کے لئے افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات بہت ضروری ہیں ۔

ساری باتوں کو پس پشت ڈال کر ایک نئے دور کا آغاز کرنا چاہئے ۔ممبر قومی اسمبلی مخدوم خسرو بختیار نے اس بات پر زو ر دیا کہ اپنے ہمسائے ملک کے ساتھ اچھے تعلقات کی بنا ترقی ممکن نہیں ہے اس سلسلے میں افغان حکومت کو لچک دکھانا ہو گی اور بات چیت کی میز پر بیٹھنا ہو گا ۔