2018 ء لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا سال ہوگا‘ ملک کی کچھ مشکلات ختم کی اور باقی ماندہ جلد ختم کردیں گے، نواز شریف،پا کستان آہستہ آہستہ مشکلات سے نکل رہا ہے، حکومت کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے، چکوال میں عوامی اجتماع سے خطاب

بدھ 2 مارچ 2016 09:05

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2مارچ۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ 2018 ء لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا سال ہوگا‘ ملک کی کچھ مشکلات ختم کی اور باقی ماندہ جلد ختم کردیں گے۔ چکوال میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے پاکستان آگے بڑھے گا۔ ہم چاہتے ہیں کسان ترقی کرے اور حکومت کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ عام آدمی کی حالت بہتر کرنے کیلئے دن رات کوششیں کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان آہستہ آہستہ مشکلات سے باہر نکل رہا ہے اور وہ وقت دور نہیں کہ پاکستان تمام مشکلات عبور کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک خوشحال ملک بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ چکوال کے عام نے ن لیگ کو جو مینڈیٹ دیا ہے اس پر ان کا مشکور ہوں۔ خواہش ہے کہ عوام کی ترقی کیلئے دن رات کام کرتا رہون ۔ اڑھائی سالوں میں بہت سی مشکلات ختم ہوئی ہیں اور باقی مشکلات 2018 ء تک ختم ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قلت کو دور کرنے کیلئے منصوبے شروع کئے اور 2018 ء تک بجلی کی قلت پر قابو پالیں گے۔ 2018 ء لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا سال ہوگا۔

متعلقہ عنوان :