فاسٹ باولنگ کمپیٹشن ، محمد زاہد کی 148کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند ، شعیب اختر کا دور یاد کرادیا

منگل 1 مارچ 2016 01:11

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 1مارچ۔2016ء)پاکستان کو ایسا باولر مل گیا ہے جس نے شعیب اختر کا دور یاد کرادیا ،عمران خان فاسٹ باولنگ کمپیٹشن میں یہ ہیرا تلاش ہوا ہے۔تفصیل کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی نے چند ماہ قبل وعدہ کیا تھا کہ وہ قومی ٹیم کو بہترین فاسٹ باولر دینے کے لیے کمپیٹشن کرائیں گے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے وعدے کے مطابق خیبر پختونخواہ میں فاسٹ باولر کمپٹیشن کا انعقاد کرایا جہاں محمد زاہد نامی لڑکے نے 148کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کر اکے نہ صرف سب کو حیران کردیا بلکہ وہاں موجود لوگوں نے گیند کی سپیڈ سن کر خوشی کے ساتھ نعرے بازی بھی کی۔

قوم کو ہیرا تو مل گیا ہے اب دیکھنا ہے کہ جوہری اس کی پہچان کر کے تراش خراش کس طرح کرتے ہیں تاکہ محمد زاہد قوم کا نام روشن کر سکے۔