شاہد آفریدی کو کپتان ریٹائرمنٹ کی شرط پر بنایا تھا ، شہریار خان ، آفریدی کو اس حوالے سے میڈیا کی بجائے مجھ سے بات کرنی چاہیے تھی ، ہم نے فیصلہ کرنا ہے وہ بطور کپتان کھیلیں گے یا کھلاڑی ،عامر نے بھارت کیخلاف اپنی سلیکشن درست ثابت کی ، ورلڈ ٹی 20 میں سکیورٹی کی ذمہ داری بھارت کی ہے کھیلنے جائینگے ، چیئرمین پی سی بی

منگل 1 مارچ 2016 01:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 1مارچ۔2016ء) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ شاہد خان آفریدی کو ریٹائرمنٹ کی شرط پر کپتان بنایا تھا ، محمد عامر نے بھارت کیخلاف بہترین پرفارمنس سے اپنی سلیکشن درست ثابت کی ، ورلڈ ٹی 20میں سکیورٹی کی ذمہ داری بھارت کی ہے کھیلنے کیلئے جائینگے ، دعا ہے ایشیا کپ کے بقیہ میچز کیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھارت سے کچھ سیکھا ہو ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کو ریٹائرمنٹ سے متعلق بات مجھ سے کرنی چاہیے تھی میڈیا میں نہیں اس کا فیصلہ ہم کرینگے کہ آفریدی کو بطور کپتان کھیلنا چاہیے یا کھلاڑی انہیں یہ بات میڈیا کی بجائے مجھ سے کرنی چاہیے تھی میں ان پر دباؤ نہیں ڈالوں گا ہر کھلاڑی کو حق ہوتا ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ لے یا نہ لے مگر حتمی فیصلہ ہمارا ہوگا ۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ورلڈ ٹی 20 کھیلنے بھارت ضرور جائینگے حکومت ہمیں اجازت دے چکی ہے ہماری سکیورٹی کی ذمہ داری بھارت اور آئی سی سی کی ہے فول پروف سکیورٹی کیلئے بھارت اور آئی سی سی کو کہہ دیا ہے بڑا ایونٹ مس نہیں کرنا چاہتے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کیخلاف ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی مگر ابھی ایشیا کپ مزید باقی ہے دعا ہے بقیہ میچز میں کھلاڑیوں نے بھارت سے کچھ سیکھا ہو ۔ بھارت کیخلاف محمد عامر کی کارکردگی مثالی رہی انہوں نے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کردکھایا ہے آگے بھی بہتری کی امید ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی کی سلیکشن میں نہیں سلیکشن کمیٹی کرتی ہے کن کھلاڑیوں کو کھلانا ہے کس کو نہیں اس کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی کرتی ہے میرا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا ۔