تحفظ نسواں بل کی منظوری ،لاہور میں خاوندکے خلاف مقدمہ کیلئے پہلی درخواست آگئی

منگل 1 مارچ 2016 01:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 1مارچ۔2016ء)تحفظ نسواں بل کی منظوری کے بعدلاہورکے تھانہ گرین ٹاوٴن میں خاوندکے خلاف مقدمہ کیلئے پہلی درخواست آگئی ،پیرکے روزگرین ٹاوٴن کی رہائشی سبرانامی خاتون تحفظ نسواں کے تحت درخواست لیکربچوں کے ہمراہ تھانہ پہنچی جس نے درخواست میں موٴقف اختیارکیا،کہ اس کاخاوندنشتہ کرتاہے اوراسے مارتاپیٹتاہے گھرکاخرچہ بھی ادانہیں کرتاپولیس نے خاتون کی درخواست پراس کے خاوندکے خلاف مقدمہ درج کرلیا

متعلقہ عنوان :