کراچی،کالعدم لشکرجھنگوی کے دہشت گرددانش عرف خالو کے سنسنی خیزانکشافات

منگل 1 مارچ 2016 01:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 1مارچ۔2016ء) کالعدم لشکرجھنگوی کے دہشت گرددانش عرف خالونے سنسنی خیزانکشافات کئے ہیں، لشکرجھنگوی کے مبینہ دہشت گرددانش عرف خالونے کراچی کی ایک سیاسی جماعت کے رہنماؤں کے قتل کے بعد جنازے پرخود کش حملے کامنصوبہ بنایاتھا،مبینہ دہشت گردکوحساس اداروں اوررضویہ پولیس نے مقابلے کے بعد گرفتار کیاتھا۔

(جاری ہے)

انکشافات کے مطابق شکیل برمی نے 2خود کش جیکٹس 3کلاشنکوف اورایک سیون ایم ایم دی،منصوبے بندی 2009میں ناظم آباد کے گھرپرکئی گئی،منصوبہ بندی کوحتمی شکل دینے کی میٹنگ پرچھاپہ پڑگیا اورشکیل برمی،محمدافضل گرفتارہوگئے بعدمیں وسیم بارودی،عاطف چوہااورناصر بھی پکڑے گئے اورگولہ باروداوراسلحہ بھی برآمدکرلیا گیاتھا،واضح رہے کہ ملزم دانش نے دہشت گردی کی تربیت افغانستان سے حاصل کئے واپسی پرمیں ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈیرہ اسماعیل خان میں گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :