وزارت صحت کا تین کمپنیوں کی طرف سے پنجاب میں ادویات کی قیمتیں بڑھانے کانوٹس،قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ

منگل 1 مارچ 2016 01:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 1مارچ۔2016ء)وزارت صحت نے تین کمپنیوں کی طرف سے پنجاب میں ادویات کی قیمتیں بڑھانے پر نوٹس لیتے ہوئے،ان کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزارت صحت نے وائیتھ،جی ایس کے اور نوارٹس نے سندھ ہائی کورٹ کی آڑ میں غیر قانونی طور پر 11ادویات میں اضافہ کردیا ہے جس پر وزارت صحت نے ان کمپنیوں کے خلاف ایکشن میں آتے ہوئے قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،اس سلسلے میں جب خبر رساں ادارے نے ڈریپ کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر محمد اسلم سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ میں مختلف کمپنیوں نے120مختلف قسم کی ادویات کی قیمتوں پر حکم امتناعی حاصل کر رکھی ہے اور پنجاب میں قیمتیں بڑھائی جانے والی ادویات کی لسٹس ڈریپ نے منگوالی ہے اس کو دیکھا جائے گا اگر حکم امتناعی کے علاوہ ادویات کی قیمتیں بڑھائی گئیں تو ان کمپنیوں کو سیل کردیا جائے گا

متعلقہ عنوان :