مولانافضل الرحمن کی ممتازقادری کی پھانسی کی مذمت،کیس میں تیزی دکھائی گئی، اگر ریمنڈ ڈیوس قاتل ہو کر قانون سے بالاتر ہو سکتا ہے تو ممتاز قادری کے لیئے قانون کیوں لازم ہے،ٹیلی فونک گفتگو

منگل 1 مارچ 2016 02:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 1مارچ۔2016ء) جمعیت علماء اسلام کے مر کز ی امیر مو لا نا فضل الرحمان نے ممتاز قادری کی پھانسی پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پھانسی کے اقدام کی شدید مذمت کی اور کہا کہ حیرانگی اس بات پر ہے کہ قتل کے ہزاروں مقدمات زیر بحث ہیں لیکن ممتاز قادری کے کیس میں تیزی دکھا ئی گئی ہے مر کزی میڈیا آفس کے مطابق وہ پارٹی رہنماؤں مو لا نا محمد امجد خان،ملک سکندرخان ایڈووکیٹ اورمفتی ابراراحمدسے ٹیلی فونک گفتگو کررہے تھے مو لا نا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں قانون عجیب ہیں ریمنڈ ڈیوس جس نے وطن کے باسیوں کو شہید کیا لیکن اسے رات کے اندھیرے میں وی آئی پی پرٹوکول دے کر امریکہ روانہ کر دیا گیا انہوں نے کہا کہ اگر ریمنڈ ڈیوس قاتل ہو کر قانون سے بالاتر ہو سکتا ہے تو ممتاز قادری کے لیئے قانون کیوں لازم ہے انہوں نے کہا کہ ممتاز قادری دنیا سے رخصت ہوگئے لیکن وہ مسلمانوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے انہوں نے کہا کہ مغربی آقاؤں کو خوش کر نے کی نا کام کوششیں کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :