شمالی وزیرستان ،شوال میں سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی ، اہم کمانڈر سمیت 12 دہشت گرد ہلاک ، تین ٹھکانے تباہ

منگل 1 مارچ 2016 02:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 1مارچ۔2016ء) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں اہم شدت پسند کمانڈر سمیت 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان کے علاقہ شوال میں بمباری کی فضائی کارروائی میں تین ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے شدت پسند کمانڈر حزب الله اور گیارہ شدت پسند مارے گئے۔