اسلام آباد، مسجد بنانے کے معاملہ پر دو گروپوں میں تصاد م ،پولیس نے بغیر مقدمہ چھ افراد کو پابند سلاسل کردیا

پیر 29 فروری 2016 09:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 29فروری۔2016ء) تھانہ بنی گالہ کی حدود میں مسجد بنانے کے معاملہ پر دو گروپس کے درمیان تصاد م کے بعد پولیس نے بغیر مقدمہ چھ افراد کو پابند سلاسل کردیا ،گزشتہ روز گاؤں قاضیاں میں حبیب ،اختر ودیگر افراد مسجد تعمیر کررہے تھے کہ اس دوران چند افراد فضل شاہ ،الطاف شاہ نے فائرنگ شروع کردی ،ون فائیو پر اطلاع کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور صلح صفائی کے بعد معاملہ ختم کردیاگیا دوسرے روز اتوار کو پولیس نے دونوں گروپوں کے تین تین افراد کو تحریری طورپر بیان لینے کے لیے تھانے بلوایا تو ڈی ایس پی عارف شاہ کے احکامات پر چھ افراد کو مقدمہ درج کیے بغیر حوالات بندکردیاگیا ۔

(جاری ہے)

رات گئے تک رہائی ممکن نہ ہوسکی ۔ خبر رساں ادارے کو سب انسپکٹر طالب نے بتایاکہ ایک روز قبل ان افراد نے بے جا پولیس کو تنگ کیا اور آج ہم نے ان کو گھیرے میں لاکر پابندکیاہے اور مقدمہ درج کیے بغیر کسی صورت نہیں چھوڑاجائے گا ۔دوسری جانب ڈی ایس پی عار ف شاہ کا اس بارے میں کہناتھاکہ اس لڑائی کے بارے میں اوپر سے احکامات آئے ہیں ان افراد کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا ہرصورت مقدمہ درج کرنے کا کہاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :