کا ش میرے بیٹے میرے ساتھ یہاں ہوتے ،بیٹوں کو سیاست میں لاناکوئی بری بات نہیں ،عمران خان ، جمہوری طریقہ کارکے تحت ہوناچاہئے ،2018ء کے انتخابات میں کامیابی نہ بھی ملی قوم کیلئے کوشش جاری رکھیں گے،نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 29 فروری 2016 09:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 29فروری۔2016ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ کا ش کہ میرے بیٹے میرے ساتھ یہاں ہوتے ،بیٹے سیاست میں اپنے ساتھ لاناکوئی بری بات نہیں ،لیکن جمہوری طریقہ کارکے تحت ہوناچاہئے ،2018ء کے انتخابات میں کامیابی نہ ملی توپھربھی قوم کیلئے کوشش جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بیٹے کوسیاست میں لاناکوئی بری بات نہیں،جس طرح بلاول بھٹوزرداری کوبراہ راست پارٹی کاسربراہ مقررکیاگیاانہیں کم عمری میں پارٹی کی قیادت سونپناجمہوری روایات کے خلاف ہے ۔

یہ توکوئی جمہوریت نہیں ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف انٹراپارٹی الیکشن کے انعقادکے بعدمزیدمضبوط ہوجائے گی۔2018ء کاالیکشن بھاری اکثریت سے جیتیں گے ،2018ء کے الیکشن میں کامیابی نہ ملی توعوام اورملک کی خدمت کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے