چودہ سال بعد پاکستان ریلوے خطے کا بہترین ادارہ ہوگا، سعد رفیق، پاکستان کو ایران اور سعودی عرب کی کشیدگی میں فریق نہیں بنائیں گے، پارٹیوں میں خاندانوں کا غلبہ ہے، وفاقی وزیر ریلوے

پیر 29 فروری 2016 09:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 29فروری۔2016ء) وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ 14 سال بعد پاکستان ریلوے خطے کا بہترین ادارہ ہوگا۔ پاکستان کو ایران اور سعودی عرب کی کشیدگی مین فریق نہیں بنائیں گے۔ پارٹیوں میں خاندانوں کا غلبہ ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے ملک کی بدقسمتی ہے کہ عوام کو بھٹو کا متبادل آصف زرداری ملا۔

پارٹیوں میں خاندانوں کا علبہ ہے۔ ملک ک سیاسی جماعتوں میں جمہوریت نہیں ۔

(جاری ہے)

سیاسی پارٹیاں آمر واحد کے اشاروں پر چلتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو کسی دشمن سے خطرہ نہیں اندرونی سازشوں سے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مزہب نہیں ہوتا کوئی دہشت گرد رحم کے قابل نہیں۔ دہشت گردی سے رحم کرنے والے خود ظالم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید اور جاوید ہاشمی بات کرنے کی ہمت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ 8 کروڑ افراد ریلوے میں سفر کررہے ہیں مال گاڑیاں چل رہی ہیں ابھی کام کرنا باقی ہے ہماری پالیسیاں چلتی رہیں تو چودہ سال بعد پاکستان ریلوے خطے کا بہترین ادارہ ہوگا۔