پا ک امریکہ سٹرٹیجک مذاکرات کے چھٹے دور کا آغاز آج واشنگٹن میں ہو گا ، وزیر خارجہ جان کیری امریکی اور سرتاج عزیز پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، مذاکراتی دور میں انسداد دہشت گردی ،سلامتی و استحکام ،تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

پیر 29 فروری 2016 09:43

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 29فروری۔2016ء) پاکستان اور امریکہ کے درمیان سٹرٹیجک مذاکرات کے چھٹے دور کا آغاز آج پیر سے واشنگٹن میں ہو گا جس میں وزیر خارجہ جان کیری امریکی اور سرتاج عزیز پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان آج پیر سے واشنگٹن میں ہونے والے مذاکراتی دور میں انسداد دہشت گردی سلامتی و استحکام تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا مذاکراتی عمل میں دونوں ممالک کے وفود خطے میں سلامتی اور استحکام سے متعلق امور کا جائزہ لیں گے اور خطے کے مسائل اور خطرات پر بھی بحث ہو گی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے درمان ہونے والے مذاکرات کا یہ چھٹا دور ہے اور موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد پاکستان اور امریکہ کے درمیان سنہرے دور کا آغاز ہو گا ۔

ان مذاکرات میں چھ اہم شعبوں کا احاطہ کیا جائے گا جس میں معیشت اور مالیات ، توانائی ، تعلیم ، سائنس اور ٹیکنالوجی ، انسداد دہشت گردی ، سیکیورٹی ، سٹرٹیجک سلامتی ، جوہری عدم پھیلاؤ اور دفاع شامل ہیں