خرم منظور کو آؤٹ نہ دینے پر بھارتی کھلاڑی بنگلہ دیش ایمپائر پر برہم

اتوار 28 فروری 2016 09:57

میر پور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28فروری۔2016ء)ایشیا کپ کے اہم ترین میچ میں بنگلہ دیش کے ایمپائر کی طرف سے پاکستانی بلے باز خرم منظور کو آوٹ نہ دینے پر بھارتی کھلاڑی شدید غصے میں آگئے۔بھارتی باولر اشیش نہرا کی بال پر پاکستانی بلے باز خرم منظور صاف آوٹ تھے لیکن ان کو آوٹ نہ دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایپائر شرف الدولہ ابن شاہد سکات اس اپیل پر بالکل ساکت کھڑے رہے۔ ان کے اس فیصلے پر کپتان دھونی سمیت سب بھارتی کھلاڑی غصے میں آگئے لیکن سب سے زیادہ غصہ ویرات کوہلی نے دکھایا۔ اوور کے بعد دھونی نے ایمپائر سے بات بھی کی۔اس کے بعد خرم منظور ویرات کوہلی کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے تو کوہلی نے ایک بار پھر غصے کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :