قطرٹینس:ثانیہ اورہنگز کومسلسل 41 فتوحات کے بعد شکست، روسی جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد 2-6 ، 6-4 اور 10-5 سے شکست دے ثانیہ مرزا کی جوڑی کو فتوحات کو بریک لگادی

اتوار 28 فروری 2016 09:57

دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28فروری۔2016ء)روسی جوڑی نے مارٹینا ہنگز اور ثانیہ مرزا کی فتوحات کو بریک لگا دی۔بھارتی وسوئس جوڑی قطر اوپن ویمنزڈبلزکے کوارٹر فائنل میں ہمت ہار گئیں جبکہ سنگلزمقابلوں میں آگنیسکا راڈونسکا اور اینڈریا پیٹکووچ نیسیمی فائنل کا ٹکٹ کٹالیا۔

(جاری ہے)

قطر میں جاری ویمنز ڈبلز مقابلوں کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں روس کی ڈاریا کسٹینا اور ایلینا ویسنینانے ورلڈ نمبر ون پیئر سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگز اور بھارت کی ثانیہ مرزا کو سخت مقابلے کے بعد 2-6 ، 6-4 اور 10-5 سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ سوئس انڈو جوڑی کو یہ مسلسل 41 کامیابیوں کے بعد پہلی شکست ہے۔