پاکستانی نژاد عمانی کرکٹرز کو بھارت میں ویزا مسائل کا شکار ہوگئے

اتوار 28 فروری 2016 09:55

چندی گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28فروری۔2016ء) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلیے بھارت پہنچنے والی عمان کی کرکٹ ٹیم کو چندی گڑھ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

ٹیم میں نو کھلاڑی پاکستانی نژاد ہیں، ان کے پاسپورٹ پر موہالی کے ویزے تھے، جبکہ ٹیم کو چندی گڑھ کے ہوٹل میں ٹھہرنا تھا، اس سبب مذکورہ نو کرکٹرز کو ٹیم کے ساتھ قیام کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن نے اس صورت حال کو بھانپتے ہوئے پلیئرز کو موہالی اسٹیڈیم کے کلب ہاؤس میں ٹھہرایا۔ پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے مطابق ان کھلاڑیوں کے پاس چندی گڑھ جانے کی اجازت نہیں تھی اس لیے یہ مسئلہ پیش آیاجلد حل کرلیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :