چیئرمین نیب کا تقرر حکومت اور اپوزیشن کے مشورے سے نہیں ہوا،چوہدری شجاعت حسین

اتوار 28 فروری 2016 09:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28فروری۔2016ء) مسلم لیگ (ق) کے رہنماء چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کا تقرر حکومت اور اپوزیشن کے مشورے سے نہیں ہوا۔ وزیراعظم نے نیب کو مدمقابل لاکر کمزوری کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق میڈیا سے چیئرمین نیب کی تقرری پر مختصر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیب کے اوپر ادرہ بنا کر کرپشن کا ایک اور در کھول دیا گیا۔ ملک میں شفافیت برقرار رکھنے کیلئے آزاد احتساب ادارے کی ضرورت ہے۔ نیب میں بھی بہت سی کالی بھیڑیں موجود ہیں ان کا بھی احتساب کرنا چاہیے نیب سے بددیانت لوگوں کو فارغ کرکے ایماندار لوگوں کو لانا چاہیے۔