چین، جی 20 کانفرنس، عالمی معیشتیں ترقی کیلئے نرم پالیسیاں اپنانے پر متفق

اتوار 28 فروری 2016 10:23

شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28فروری۔2016ء)شنگھائی میں ہونے والی جی ٹوئنٹی ممالک کی سربراہی کانفرنس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔دنیا کی بیس بڑی معاشی طاقتوں کی سربراہی کانفرنس ختم ہوگئی۔ جی ٹوئنٹی ممالک ممکنہ عالمی معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے شرح سود کی پالیسی مزید نرم کرنے پر متفق ہوگئے۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے اختتام پر جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ معاشی ترقی کی رفتار میں بہتری لانے کیلئے دنیا میں ایکسچینج ریٹ میں عالمی مسابقت برقرار رکھی جائے گی۔

اعلامیہ کے مطابق بڑھتے ہوئے قرضے مضبوط معیشتوں کیلئے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں تاہم مانیٹری پالیسی میں نرمی لا کر معیشتوں کو مستحکم کرنے کی پالیسی اپنائی جاسکتی ہے۔ جی ایٹ ممالک کے سربراہوں کا کہنا ہے کہ دنیا کی معیشت مثبت راہ پر گامزن ہے تاہم عالمی معیشت میں اتار چڑھاوٴ بھی دیکھا جاتا رہے گا۔کانفرنس میں برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے معاملے پر بھی غور کیا گیا جس کے لیے برطانیہ میں ریفرنڈم اکیس جون کو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :