عراق میں مسجد میں 2 خودکش دھماکے؛ 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی،جنگجو تنظیم داعش نے مسجد پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

اتوار 28 فروری 2016 10:20

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28فروری۔2016ء) عراق کے دارالحکومت بغداد میں مسجد میں 2 خود کش بم دھماکوں کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ جنگجو تنظیم داعش نے بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک مسجد میں ہونے والے دو خود کش بم دھماکوں کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، بم دھماکوں کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال میں منتقل کیا جہاں بیشترزخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مسجد میں دو خود کش حملہ آورر داخل ہوئے جس میں سے ایک نے اگلی صفوں میں اپنے آپ کو دھماکے سے اڑالیا جب کہ دوسرے حملہ آور کا نشانہ سیکیورٹی فورسز تھیں جو پہلے دھماکے کے بعد مسجد میں ہوخل ہوئیں۔حکام کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری جنگجو تنظیم داعش نے قبول کرلی جب کہ اس سے قبل بھی مساجد اور تاریخی عمارتوں میں بم دھماکوں اور خودکش حملوں میں داعش ہی ملوث رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :