شام کی 5 سالہ خانہ جنگی میں پہلی مرتبہ جنگ بندی پر عمل درآمدشروع،جنگ بندی کا اطلاق النصرہ فرنٹ اور داعش کے لئے نہیں ہو گا،رپورٹ

اتوار 28 فروری 2016 10:18

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28فروری۔2016ء) شام میں گزشتہ 5 برسوں سے جاری خانہ جنگی میں پہلی بار جنگ بندی پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شام میں کارروائیاں نہ کرنے کے حوالے سے امریکا اور روس کے درمیان معاہدے کے بعد 5 سالہ خانہ جنگی میں پہلی مرتبہ جنگ بندی پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے، تاہم جنگ بندی کا اطلاق النصرہ فرنٹ اور داعش کے لئے نہیں ہو گا، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی شام میں جنگ بندی کی حمایت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

شامی حکومت اور مخالف دھڑوں کے درمیان امن مذاکرات 7 مارچ کو دوبارہ شروع ہوں گے جبکہ سعودی عرب نے داعش کے خلاف کارروائی کے لئے لڑاکا طیارے ترکی بھیج دیئے ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل ہی امریکا اور روس نے شام میں خانہ جنگی پر اتفاق کیا تھا جس کا پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک نے خیر مقدم کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :