یمن میں ایک مارکیٹ پر فضائی حملے میں باغیوں اور عام شہریوں سمیت 30 افراد ہلاک

اتوار 28 فروری 2016 10:18

صنعا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28فروری۔2016ء) یمن میں ایک مارکیٹ پر اتحادی فوج کے ایک فضائی حملے میں باغیوں اور عام شہریوں سمیت 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتحادی طیاروں کی جانب سے یہ حملہ باغیوں کی تین گاڑیوں پر اس وقت کیا گیا، جب وہ ایک مقامی مارکیٹ میں داخل ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق حملے میں 30 افراد ہلاک ہوئے جن میں حوثی باغی اور عام شہری شامل ہیں۔ حملہ نہم کے علاقے میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :