عوام چاہتی ہے کہ ان کے لیڈرز عوامی پیسہ لوٹنے کی بجائے ٹیکس ادا کریں ۔عمران خان ،پنجاب ، سندھ کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ تھانہ کلچر ختم اور خیبرپختونخوا کی طرح پولیس کو غیر سیاسی بنائیں۔ میڈیا سے گفتگو

اتوار 28 فروری 2016 10:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28فروری۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہیکہ عوام چاہتی ہے کہ ان کے لیڈرز عوامی پیسہ لوٹنے کی بجائے ٹیکس ادا کریں ۔ لیڈرز ایمانداری سے ٹیکس ادا کریں گے تو عوام ب بھی ٹیکس ادا کریں گے ۔ پنجاب ، سندھ کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ تھانہ کلچر ختم اور خیبرپختونخوا کی طرح پولیس کو غیر سیاسی بنائیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پاکستانی عوام فلاحی کاموں کے لئے دل کھول کر عطیہ دیتے ہیں پاکستان کی عوام چاہتی ہے کہ ان کے لیڈر پیسہ لوٹنے کی بجائے ٹیکس ادا کریں تاکہ عوام بھی لیڈرز کو دیکھتے ہوئے ٹیکس ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت نے پولیس کو سیاسی اثرورسوخ سے نکال دیا ہے کے پی کے میں آئی جی پولیس کو بااختیار بنا دیا گیا ہے اب ان کے فیصلوں میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہوتی ہے کے پی کے میں پولیس پبلک سیفٹی کمیشن کو جوابدہ ہو گی ۔

یہ ہے نیا پاکستان جو میں بنانا چاہتا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب ، سندھ کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ تھانہ کلچر کو ختم کریں اور کے پی کے کی طرح پولیس کو غیر سیاسی بنائیں ۔